کورونا وائرس، مشرقی افریقی ملک روانڈامیں حالات کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد لاک ڈائون میں نرمی کا فیصلہ منسوخ

پیر 1 جون 2020 11:34

کیگالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) مشرقی افریقی ملک روانڈا کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث حالات کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد لاک ڈائون میں نرمی کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

روانڈا کے وزیراعظم دفتر نے جاری کردہ ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اور صحت عامہ کے مفاد کے پیش نظر صوبوں اور دارالحکومت کیگالی میں لوگوں کی نقل و حرکت میں پیر سے نرمی کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے حالات کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد منسوخ کر دیا کابینہ کی جانب سے نیا فیصلہ آنے تک منسوخ کر دیا گیا ہے۔

روانڈا کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اتوار کو کورونا وائرس کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 6 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجومعی کیسز کی تعداد 370 ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے کیسز میں بیرون ممالک سے واپس آنے والے رہائشی، تاجران اور کراس بارڈر ٹرک ڈرائیورز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :