حکومت کی طرف سے سینماگھروں کو کھولنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث فلمساز تذبذب کا شکار

کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری چکے ہیں،عید الاضحی کیلئے پالیسی وضع کی جائے ‘ فلمسازوں کا مطالبہ

پیر 1 جون 2020 11:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) حکومت کی طرف سے سینماگھروں کو کھولنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث فلمساز عید الاضحی پر فلموں کی نمائش کے حوالے سے بھی تذبذب کا شکار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلمسازوں نے مکمل ہونے والی فلموں کی عید الاضحی پر نمائش کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن حکومت کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے نہ آنے پر فلمساز وں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

فلمسازوں کا کہنا ہے کہ متعدد فلموں تیار ہیں اور ان پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے لیکن حکومت کی طرف سینماگھروں کو بندرکھنے کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ عید الاضحی کیلئے پالیسی واضح کرے تاکہ ہم فلموں کی نمائش اور تشہیر کے حوالے سے منصوبہ بندی کا آغاز کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :