امانت راہی اور مناہل خان کی آواز میں ”کنکاں پارٹ ٹو“ریلیز

باؤ اصغر علی کی خوبصورت شاعری کو گلشن سٹوڈیو شیخوپورہ میں ریکارڈ کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 1 جون 2020 11:45

امانت راہی اور مناہل خان کی آواز میں ”کنکاں پارٹ ٹو“ریلیز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2020ء) امانت راہی اور مناہل خان کی آواز میں ”کنکاں پارٹ ٹو“ریلیز۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار امانت راہی اور گلوکارہ مناہل خان کا نیا پنجابی آئٹم ”کنکاں پارٹ ٹو“گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ست رنگ یوٹیوپ چینل پر ریلیز کر دیا گیا ،جس نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ،معروف شاعر باؤاصغر علی کی لکھی خوبصورت شاعری کو گلشن سٹوڈیو شیخوپورہ میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ ویڈیو سلطانی سٹوڈیو کی جانب سے بنائی گئی ،یاد رہے اس سے قبل بھی باؤ اصغر علی کی لکھی پنجابی آئٹم ”ادھر کنکاں ادھر کنکاں “نے امانت راہی اور مناہل خان کی اواز میں بے پناہ عوامی مقبولیت حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :