پرچون سطح پر برائلر گوشت کی سرکاری نرخوںکے مطابق فروخت نہ ہو سکی

فارمی انڈوں کی قیمت میںبھی اضافہ ، 103روپے فی درجن تک پہنچ گئے

پیر 1 جون 2020 12:46

پرچون سطح پر برائلر گوشت کی سرکاری نرخوںکے مطابق فروخت نہ ہو سکی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء)شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت سرکاری نرخنامے کے مطابق260روپے، زندہ برائلر مرغی179روپے پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سی103روپے فی درجن رہی ۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر گزشتہ روز بھی دکانداروںنے سرکاری نرخنامے کی بجائے مرضی کے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ۔ مختلف مقامات پر برائلر گوشت 300سی320روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا۔