ایشین انڈر18 بوائز بیس بال چیمپئن شپ رواں سال ستمبرن میں تائیوان میں کھیلی جائے گی

پیر 1 جون 2020 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ایشین انڈر18 بیس بال چیمپئن شپ رواں سال 6 سے 12 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں ابھی سے ایشین بیس بال فیڈریشن نے شروع کر دی ہیں اور ایونٹ میں شرکت کرنے والے ممالک نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کی ٹاپ آٹھ رینکنڈ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں جاپان، کوریا، تائیوان، چین، پاکستان، ہانگ کانگ، فلپائن اور سری لنکا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :