انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا ٹیلی کانفرنس اجلاس کل ہوگا

پیر 1 جون 2020 12:55

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا ٹیلی کانفرنس اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا ٹیلی کانفرنس اجلاس کل منگل کو ہو گا۔ ٹیلی کانفرنس میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی پر بات ہو گی۔ کوورنا وائرس سے معطل سرگرمیوں کی بحالی کا پلان اور طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔ اراکین نئے مجوزہ انٹرنیشنل ایونٹ کیلنڈر اور وینیوز پر اپنی تجاویز پیش کریں گے ۔

شرکاء ٹیلی کانفرنس میں ڈومیسٹک ہاکی اور ٹریننگ منصوبہ بندی کے بارے بتائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے بتایا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر کے ساتھن ہمارے باقاعدگی سے رابطے جاری ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن دو، تین ایونٹس پاکستان کو بھی الاٹ کریں جس سینپاکستان میں قومی کھیل ہاکی کو فروغ حاصل ہوسکے۔

کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا پریشان ہے اور لاکھوں کی تعداد میں اموات ہو چکی ہیں اور اسن سے بچانے کا ایک ہی واحد حل ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔