امریکا میں مظاہرے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات بڑھ گئے

مظاہروں میں حکومتی انتباہی پیغامات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے،امریکی میڈیا کی رپورٹ

پیر 1 جون 2020 12:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) امریکا میں جاری مظاہروں کے نتیجے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات زیادہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہر مینیاپولس کے ایک سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئڈ کی ہلاکت کے بعد امریکا بھر میں شروع ہونے والے مظاہروں میں حکومتی انتباہی پیغامات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ امریکا میں اس وائرس کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ تقریبا سترہ لاکھ متاثر ہو چکے ہیں۔ دیگر ممالک کے مقابلے میں کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ وہاں اس عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔