میکسیکو میں کوروناوائرس سے10 ہزار ہلاکتیں،لاک ڈائون کا خاتمہ

ْمتعدد صنعتوں کو دوبارہ کھلنے کی اجازت دیدی گئی،سائنس دانوں کی حکومت کے فیصلے پرکڑی تنقید

پیر 1 جون 2020 12:57

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) میکسیکو میں یکم جون سے لاک ڈاؤن ختم کردیاگیا ہے اور متعدد صنعتوں کو دوبارہ کھلنے کی اجازت دی گئی ہے۔جن صنعتوں کو کھلنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں کاروں کے پرزے بنانے والے مینوفیکچرنگ پلانٹس اور تعمیرات کے ساتھ ساتھ شراب بنانے والی فیکٹریاں اور موٹر سائیکل کی دکانیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سائنس دانوں نے لاک ڈائون کھولنے کے حکومتی فیصلے پر تنقید کی اورکہاکہ کورونا وائرس کی وبا میکسیکو میں ابھی بھی شدت سے پھیل رہی ہے۔میکسیکو میں کووڈ 19 سے تقریباً 10 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔میکسیکو کی بحران کا شکار معیشت کے لیے صنعتوں کا دوبارہ کھلنا ایک خوش آئند خبر ہے۔کووڈ 19 کے باعث یہاں 10 لاکھ نوکریاں ختم ہوگئیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس سال معیشت میں 9 فیصد تک مزید کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :