دنیا منقسم ہونے کی بجائے مزید متحد ہو کر کورونا بحران سے باہر آسکتی ہے، پوپ فرانسس

پیر 1 جون 2020 12:58

دنیا منقسم ہونے کی بجائے مزید متحد ہو کر کورونا بحران سے باہر آسکتی ..
ویٹی کن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ دنیا منقسم ہونے کی بجائے مزید متحد ہو کر زیادہ بہتر طریقے سے کورونا بحران سے باہر آسکتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے ویٹی کن میں سینٹ پیٹرز سکوائر سے پہلی بار اپنی کھڑکی میں کھڑے ہو کر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ دنیا بہت جلد کورونا بحران سے نکل آئے گی لیکن اس سے نمٹنے کے لیے تقسیم ہونے کی بجائے مزید متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ متحد ہوئے بغیر کبھی بھی کورونا بحران سے باہر نہیں آسکیں گے جیسا کہ اس سے قبل دیگر بحرانوں سے باہر آئے لہذا یہ ہم پر ہے کہ ہم یا تو بہتر طریقے سے اس بحران سے باہر آجائیں یا تو بدتر حالات سے دوچار ہو جائیں یہی وجہ ہے کہ ہمیں مثبت انداز میں کورونا بحران کے بعد بحالی کے لیے پہلے سے بہتر طور پر ابھرنے کا عزم کرنا چاہیے۔ اس موقع پر پوپ فرانسس اور ہجوم نے کورونا وائرس سے متاڑہ افراد کی مدد کرنے کے دوران ہلاک ہونے والے میڈیکل ورکرز کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

متعلقہ عنوان :