مزدور اور محنت کش پاکستانی نیازی اینڈ کمپنی کو ہزاروں ڈالر چندہ نہیں دے سکتے ،عبد القادر پٹیل

بیروں ملک مقیم پاکستانی اپنی ہی حکومت کی لا پرواہی سے پریشان ہیں ، شاہ محمود قریشی سے نالائقی کی وجہہ سے وزارت خارجہہ واپس لی گئی تھی، بیان

پیر 1 جون 2020 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی ممبر قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ مزدور اور محنت کش پاکستانی نیازی اینڈ کمپنی کو ہزاروں ڈالر چندہ نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بیرونی ملک آباد پاکستانی سخت مشکلات میں ہیں ، مزدور اور محنت کش پاکستانی نیازی اینڈ کمپنی کو ہزاروں ڈالر چندہ نہیں دے سکتے ،بیروں ملک مقیم پاکستانی اپنی ہی حکومت کی لا پرواہی سے پریشان ہیں ، شاہ محمود قریشی سے نالائقی کی وجہہ سے وزارت خارجہہ واپس لی گئی تھی۔ عبد القادر پٹیل نے کہاکہ حکومتیں ٹویٹر اور گالی گلوچ سے نہیں چلتیں ، وزیر آعظم کم تنخواہ کا شور مچاتے ہیں اسمبلی نہیں آتے ۔