وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے لاک ڈائون کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 56 روپے 89 پیسے فی لیٹر تک کمی کی، یہ مثالی عوامی خدمت ہے،

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

پیر 1 جون 2020 14:49

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے لاک ڈائون کے دوران پٹرولیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے لاک ڈائون کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 56 روپے 89 پیسے فی لیٹر تک کمی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پچھلے دو ماہ میں پٹرول 37 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 42 روپے، مٹی کا تیل 57 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 39 روپے فی لیٹر سستا کیا جا چکا ہے۔ یہ مثالی عوامی خدمت ہے۔