ڈومینک تھیم اور نک کیرگیوس آئندہ ماہ جرمنی میں گراس اور ہارڈ کورٹس پر کھیلے جانے والے ایونٹس میں حصہ لیں گی

پیر 1 جون 2020 16:26

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ڈومینک تھیم، نک کیرگیوس، ایلینا سویٹولینا اور کیکی برٹینز رواں سال جولائی میں برلن میں گراس اور ہارڈ کورٹس پر کھیلے جانے والے ایونٹس میں حصہ لیں گی ان مقابلوں میں مینز سنگلز، مینز ذبلز، ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز شامل ہوں گے۔ بند دروازوں کے پچھلے پہلا ایونٹ 13 سے 15 جولائی تک سٹیفی گراف سٹیڈیم میں گراس کورٹ پر ہوگا اور پھر دوسرا برلن کے ٹیمپل ہوف ایئر پورٹ ہینگر میں 15 سے 17 جولائی تک ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے ومبلڈن اوپن ٹینس 2020ء پہلی بار منسوخ ہوا ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف کا مقابلہ آسٹریا کے تھیم سے ہوگا ، جو ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے کہا ہے کہ میں ان ایونٹس کے ل?ے سخت مشق کر رہا ہوں ، لیکن طویل عرصے میں مسابقتی ایونٹ کھیلنا یہ میرے لئے پہلا موقع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سات دن میں دو مختلف سطحوں پر کھیلنا دلچسپ ہوگا۔ خواتین کے سنگلز ایونٹ میں جرمنی کی جولیا گورجز کا مقابلہ آندریا پیٹکوچ سے جبکہ یوکرائن کی سویٹولینا کو نہالینڈ کی برٹینز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ دونوں مقابلوں کی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ایونٹس بغیر تماشائیوں کے بند دروازوں کے پیچھے ہوںگے بلکہ ججوں کی بجائے الیکٹرک لائن کالنگ کا استعمال کیا جائے گا اور میچز دو سیٹس پرمشتمل ہوگا جس میں ٹائی بریک کی حیثیت سے تیسرا میچ ممکن ہوسکے گا۔

مردوں اور خواتین کے میچز دو لاکھ یورو کی انعامی رقم کے ساتھ نشر کیے جائیں گے۔ وبائی بیماری کے باعث، عالمی صحت کے بحران کی وجہ سے اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹور دونوں جولائی کے آخر تک معطل ہیں۔ واضح رہے کہ سٹیفی گراف سٹیڈیم میں سیزن کے پہلے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کی میزبانی 13 سے 20 جون تک ہونی تھی لیکن اس سال کے ٹورنامنٹ کو وائرس کے پھیلنے کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔