راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری کر دیئے

پیر 1 جون 2020 16:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی سہولت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری کر دیئے ہیں اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں میں خریداری کے دوران اشیاء خوردو نوش کی قیمت ضرور چیک کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 0800-02345 پر رابطہ کریں یا ایپ "Qeemat Punjab" پر شکایت درج کریں تاکہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جا سکے، پیر کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نرخنامہ کے مطابق شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں آلو 50 سے 62، پیاز22 سے 28، ٹماٹر 16 سے 22، لہسن دیسی 170، لہسن کوئٹہ 160، ادرک چائنہ 330، لیموں دیسی90 ، شملہ مرچ 50، بند گوبی 17، گھیاکدو 34، بینگن 20، بھنڈی 70، مٹر 95، کھیرا 40، ٹینڈہ ولائتی 50، فراشبین 50 اور کریلا22 روپے فی کلو دستیاب ہے، نرخ نامہ کے مطابق پھلوں میں سیب کی قیمت 120 سے 200، کیلا 90 سے 140، چیری 220، خربوزہ دیسی 25، تربوز 15، شربوز سفید 25، کھجور پاکستانی اول 170، آڑو 85 سے 125 ، آم سندھٹری 115 اور آم مالدا کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈہ شیور101 روپے درجن اور مرغی گوشت 260 روپے کلو میں دستیاب ہے۔