سپریم کورٹ ، مارگلہ ہلز تعمیرات کیس کی سماعت پر کمرہ عدالت لوگوں سے بھر گیا، چیف جسٹس برہم

غیر متعلقہ افراد عدالت میں نہ بیٹھیں،کمرہ عدالت میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے، چیف جسٹس کی ہدایت

پیر 1 جون 2020 16:31

سپریم کورٹ ، مارگلہ ہلز تعمیرات کیس کی سماعت پر کمرہ عدالت لوگوں سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز تعمیرات کیس کی سماعت پر کمرہ عدالت لوگوں سے بھر گیاجس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سماجی فاصلہ کیوں نہیں رکھا جا رہا۔ پیر کو دور ان سماعت چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ایک نشست چھوڑ کر بیٹھیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ غیر متعلقہ افراد عدالت میں نہ بیٹھیں،کمرہ عدالت میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ایس و پیز پر عمل کریں ،ایک ایک نشست چھوڑ کر باقی لوگ باہر جائیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ میڈیا والے بھی اپنا خیال کریں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے مستعفی ہونے کے بعد اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعظم کی درخواست پر وفاق کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے،جسٹس قاضی فائز عیسٰی ریفرنس کیس میں وفاق کی نمائندگی کروں گا،جسٹس قاضی فائز عیسٰی،بار کونسل یا کسی بھی شخص کے خلاف ذاتی عناد نہیں۔

(جاری ہے)

فروغ نسیم نے کہاکہ مقدمے میں صرف بطور عدالتی معاون پیش ہوں گا،بطور وزیر قانون عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔فروغ نسیم نے کہاکہ میرے دل میں عدلیہ اور معزز جج صاحبان کے لیے عزت و احترام ہے،بطور وزیر ہمیشہ قرآن ،حدیث اور آئین کی روشنی میں فیصلے کیے،قانون کے خلاف کبھی کچھ نہیں کیا