پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، آل پاکستان انجمن تاجران

پیر 1 جون 2020 16:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنا خوش آئند ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی لیکن حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح کوبھی کم کرے تا کہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے ، اشرف بھٹی نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں بھی مزید کمی لائی جائے تاکہ مارکیٹ میں سرمایہ میسر آ سکے ، موجودہ حالات میں پالیسی ریٹ کو کم از کم 5فیصد پر لایا جائے تاکہ مارکیٹ سے سرمائے کی قلت ختم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :