وائٹ ہاوس کے باہرجھڑپیں، مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال

وائٹ ہاوس کے باہر جاری مظاہرے میں پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی

پیر 1 جون 2020 16:33

وائٹ ہاوس کے باہرجھڑپیں، مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) امریکی صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ وائٹ ہاوس کے باہر مظاہرین اور پولیس میں جھڑ پیں ہوئیں اور پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ وائٹ ہاوس کے باہر جاری مظاہرے میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی۔

مشتعل مظاہرین کے بڑھتے فسادات پر قابو پانے کے لیے 15 ریاستوںمیں 5 ہزار نیشنل گارڈ تعینات کردیے گئے ۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نیمیناپولس شہر میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پرمبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ نیشنل گارڈز نے بڑا اچھا کام کیا ۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے انہیں دیگر ریاستوں میں بھی بھیجنا چاہیے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں وائٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ کرنے والے افراد پر کتے چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ نہیں کہیں گے کہ مظاہرین کو گولی ماردیں لیکن میں انہیں تجویز دوں گا کہ پرتشد د مظاہرے کرنے والوں پر خونخوار کتے چھوڑ دیے جائیں۔