زرعی ادویات کے ڈیلرز سے لائسنسوں کی تجدید اور نئے لائسنسوں کے اجراء کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں، ٹریننگ کے شیڈول کا بھی اعلان کردیاگیا

پیر 1 جون 2020 16:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) زرعی ادویات کے ڈیلرز سے لائسنسوں کی تجدید اور نئے لائسنسوں کے اجراء کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں جبکہ ٹریننگ کے شیڈول کا بھی اعلان کردیاگیاہے۔ محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کے ترجمان نے بتایاکہ درخواستیں 5جون تک وصول کی جائیں گی اور ٹریننگ کا آغاز 6جون سے ہوگا۔

انہوںنے بتایا کہ نئے درخواست گزار ٹریننگ فیس 66سو روپے جبکہ تجدید اور فیلڈ اسسٹنٹ ڈپلومہ ہولڈر(جو کورونا کی وجہ سے پہلے ٹریننگ نہیں کرسکے یا جن ڈیلرز کو ٹریننگ کا معلوم نہ ہوسکا)مبلغ 33سو روپے جمع کراکر ٹریننگ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے لائسنس کے اجراء کیلئے درخواست گزار سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کرسند میٹرک،شناختی کارڈ، ڈومیسائل، پاسپورٹ سائز فوٹو چارعددتمام کاغذات کی کاپیاں تصدیق شدہ منسلک کریں گے جبکہ تجدید کیلئے ڈیلرز پرانے لائسنس کی تین عدد فوٹو کاپیاں تصدیق شدہ بھی ساتھ لگائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں 5جون تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز،پلانٹ پتھالوجیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے آفس پہنچ جانی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ نامکمل اور مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستیں ناقابل قبول ہوںگی۔

متعلقہ عنوان :