شریف برادران نے عوام کے اربوں روپے لوٹ کر ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے‘انصرمجید خان

آئندہ عام انتخابات میں عوام کرپٹ اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیںگے‘وزیر لیبرپنجاب

پیر 1 جون 2020 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) وزیر لیبرپنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے موجودہ معاشی صورتحال کے باوجود پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی انتہائی خوش آئند ہے۔پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرانصرمجید خان نے مزیدکہاکہ اپوزیشن نے ہمیشہ حکومت کی کارکردگی سے خوفزدہ ہوکر الزام تراشی کی سیاست کو پروان چڑھایا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون کے دوران متاثر طبقات کی بحالی کیلئے تاریخی پیکیج دیا۔ انصرمجید خان نے کہاکہ شریف برادران نے عوام کے اربوں روپے لوٹ کر ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے۔ نئے پاکستان میں کسی کرپٹ سیاستدان کو عوام کا خون نہیں چوسنے دیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ کرپٹ سیاستدانوں کی موجودہ سیاسی منظرنامہ میں کوئی جگہ نہیں۔ عوام ووٹ کو عزت دو کے نام پرذاتی اثاثہ جات بنانے والوں پہچان چکے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں عوام کرپٹ اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیںگے۔