احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں ادائیگیاں جاری

پیر 1 جون 2020 16:45

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادائیگیوں کے دوران سماجی فاصلے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ادائیگی مراکز میں کورونا وائرس سے بچائو کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی فاصلے کے علاوہ مراکز پر سینی ٹائزر کا استعمال بھی کیا جارھا ہے جبکہ وہاں موجودعملے کے لئے بھی تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ بعض مقامات پر سپرے بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر سارے عمل کی خود نگرانی کر رہی ہیں اور جہاں بھی کوئی شکایت موصول ہوتی ہے فوراً اس پر ایکشن لیا جاتا ہے۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں شفاف انداز میں مستحقین میں امدادی رقم تقسیم کی جارھی ہے۔اور پاکستانی عوام نے اس پروگرام کو بے حد سراہا ہے۔