سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے فلائٹس کی تعداد دگنی کر دی ہے،معاون خصوصی سیّد ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ

پیر 1 جون 2020 16:55

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے فلائٹس کی تعداد ڈبل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سید ذوالفقار بخاری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بیرون ممالک سے میتوں کی واپسی کیلئے بڑے جہازوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران دونوں ممالک کے درمیان لاجسٹک معاملات بڑا چیلنج رہے ہیں۔ انہوں نے کورونا وباء کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔