پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہیں، معاون خصوصی سیّد ذوالفقار بخاری

پیر 1 جون 2020 17:27

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کے ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کے دیگر ممالک نے عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف پہنچانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :