Live Updates

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

قیمتوں میں کمی سے روزمرہ کی اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوںمیں بھی نمایاں کمی آئیگی ، مسرت جمشید چیمہ کی قرارداد کا متن

پیر 1 جون 2020 17:27

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرنے ..
لاہور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کے قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے جون کے لئے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی ہے۔

اس اقدام سے جہاں عوام کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا وہیںہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مستفید ہوں گے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کرنے پر وزیر اعظم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے روزمرہ کی اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوںمیں بھی نمایاں کمی آئے گی اور عوام کو ریلیف حاصل ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات