انتخابی وعدوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی

ودھنیال کی 2اہم رابطہ سڑکیں عالمی معیار کے مطابق تعمیرہونگی ۔صبہائی 2کلومیٹر گہوری 1کلومیٹر سڑک کی منظوری امسال بجٹ میں کرینگے شاہراہ نیلم کی تعمیر 2انتخابی حلقوں کا وعدہ پور اکردیاگیاہے،شاہراہ نیلم سمیت ضلع بھر کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے ، پختہ اور معیار ی سڑکوں کی تعمیر سے سفری سہولت ملی ہے،یونین کونسل دودھنیال کے جملہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جارہے ہیں،شاہ غلام قادر

پیر 1 جون 2020 17:27

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادرنے کہاکہ دودھنیال کی 2اہم رابطہ سڑکیں عالمی معیار کے مطابق تعمیرہونگی ۔صبہائی 2کلومیٹر گہوری 1کلومیٹر سڑک کی منظوری امسال بجٹ میں کرینگے ۔انتخابی وعدوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ شاہراہ نیلم کی تعمیر 2انتخابی حلقوں کا وعدہ پور اکردیاگیاہے۔

شاہراہ نیلم سمیت ضلع بھر کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ پختہ اور معیار ی سڑکوں کی تعمیر سے سفری سہولت ملی ہے ۔یونین کونسل دودھنیال کے جملہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جارہے ہیں۔گزشتہ روز دورہ حلقہ انتخاب کے دوران سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے یوسی دودھنیال کاتفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تہجیاں سے پی ٹی آئی اورمسلم کانفرنس چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہا۔

کارکنان سے ملاقاتیں کیں ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لیا۔ یونین کونسل میں وفات پانے والے افراد کے گھروں میں جاکر ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اورمرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ دورے کے دوران کوارڈنیٹر ہمراہ وزیراعظم عبدالرشید ڈار ،ڈی پی او کشمیر لبریش سیل نصیراحمدخان،یونین کونسل دودھنیال کے صدر رفیع میر، ن لیگ سندھ زون کے عہدیدار فرید الدین میر ، معاون خصوصی ہمراہ سپیکر اسمبلی خواجہ بشیر احمد، پی آراو خواجہ افضل جمال،چیئرمین زکواة شاردہ سید محمود حسین شاہ ، سٹیٹ آفیسر خواجہ لعل دین،تحصیلدار شاردہ خواجہ فاروق احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ سید مبشر گیلانی ،ایکسین شاہرات، ایس ڈی او شاہرات ، سینئر لیگی رکن حاجی جمشید میر ،ممبرمجلس عاملہ وسابق کونسلر عبدالقیوم بٹ ،حاجی محمد فرید، حاجی ہارون الرشید ، راشد اشرف،حاجی لعل حسین ،مشتاق بٹ ہمراہ رہے ۔

سپیکر اسمبلی نے دودھنیال کے مقام پرایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونین کونسل دودھنیال صبہائی او رگہوری رابطہ سڑک کی تعمیر معیاری کرائیں گئے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے ریاست بھر میں شاہرات کو پختہ تعمیر کرنے کیلئے قانون سازی کی جس کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہوچکے ہیں۔ کچی سڑکوں سے روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثا ت میں کئی خا ندان لقمہ اجل بن جاتے تھے ۔

پختہ اور کشادہ سڑکوں کی تعمیر سے خطہ میں ٹریفک حادثات میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے ۔ نیلم کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرصورت کھڑے ہیں کسی صورت عوام کوتنہاء نہیں چھوڑینگے ۔دورے کے دوران انہوں نے دوسٹ کے مقام پر الحاج شیراحمد ،شیخ بیلہ میںاخلاق احمد، فیاض احمد کی والدہ اور (ر) حوالدار محمد اشرف جبکہ بیلہ محمد خان میں اشفاق خان کی والدہ اور تہجیاں میں خورشید احمد کی والدہ ،نمبردار مظہر کے بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔

سابق ممبر ضلع کونسل اور سینئر لیگی رکن عبدالقیوم بٹ کے گھر میں ظہرانے کے موقع پر کارکنان سے ملاقاتیں کی گئیں ۔ترقیاتی سکیموں کاجائزہ لیاگیا۔ کارکنان سے علاقہ کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔منڈکرو روشن دین کے گھر دوسٹ گیسٹ ہائوس میں کارکنان سے ملاقاتیں کی گئیں۔ بزرگ لیگی رکن نواب دین کی عیادت کی گئی ۔