Live Updates

نالائق حکمران خود کو بچانے کے لئے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ‘پرویز ملک

کورونا کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر حکومت اور اقدامات کے بجائے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی جارہی ہے‘عمران نذیر

پیر 1 جون 2020 17:46

نالائق حکمران خود کو بچانے کے لئے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نالائق حکمران خود کو بچانے کے لئے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے ععوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جا رہی ہے،کورونا کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر حکومت اور اقدامات کے بجائے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی جارہی ہے، حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ، حکومتی وزیرصحت عمران نیازی لاپتہ ہیں اور صحت کا نظام ٹھیکے پر چل رہا ہے، عمران خان بیانات اور دعووں کے ذریعے کورونا کا مقابلہ کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں ڈھول کی تھاپ پر اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ، فوری طور پر بچے کے مسئلہ پر سستی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ نالائق حکمرانوں نے ملک کے انتظامی اور معاشی ڈھانچہ کو نیب کے ذریعے برباد کر دیاہے۔

نیب نیازی گٹھ جتنا بھی جتن کر لے شہباز شریف آپ کی کرپشن اور نالائقی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ عید سے پہلے اور بعد میں عوام کا آٹا چینی چوری کرنے والے جیل جانے والے ہیں۔ سیاسی یتیموں کی جماعت پی ٹی آئی کو پاکستان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات