جنوبی کورین 5 جی موبائل نیٹ ورک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اپریل کے دوران 7.8 فیصد اضافہ

پیر 1 جون 2020 17:57

سیئول ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ملک میں 5 جی موبائل نیٹ ورک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اپریل کے دوران 7.8 فیصد اضافہ ہوا،ماہ کے دوران 5 جی استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر6 کروڑ 34 لاکھ سے زیادہ ہوگئی جو مارچ کے مقابلے میں 7.8 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے شماریات کی وزارت سائنس اور آئی سی ٹی کی جاری کردہ رپورٹ اپریل کے آخر تک ملک میں 5 جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 634 ملین ہوگئی جو ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں 7.8 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے بتایا کہ 5 جی استعمال کرنے والوں میں ایس کے ٹیلی کام کے 45 فیصد ، کے ٹی کے 30.3 فیصد اور ایل جی اپلس کے صارفین کی تعداد 24.7 فیصد رہی۔یاد رہے کہ ملک کے تین بڑے اداروں ایس کے ٹیلی کام کمپنی ، کے ٹی کارپوریشن اور ایل جی اپلوس کارپوریشن نے اپریل 2019 ء میں تجارتی 5 جی نیٹ ورک کا آغاز کیا ہے اور پریمیم سمارٹ فونز کے لیے اپنی نئی خدمت کو تیزی سے فروغ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :