فواد چوہدری اور شہباز گل سیاسی یتیم نوکری حلال کرنے کیلئے سیاسی قیادت پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں ، طلال چوہدری

جھوٹے ترجمان قوم کو جواب دیں کہ 53 روپے سے 90 روپے چینی کے ڈاکے کا پیسہ کس کس کی جیب میں گیا، لیگی رہنما

پیر 1 جون 2020 17:57

فواد چوہدری اور شہباز گل سیاسی یتیم نوکری حلال کرنے کیلئے سیاسی قیادت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سیاسی یتیم نوکری حلال کرنے کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جعلی دانشور شہباز گل کو یونیورسٹی سے خواتین کو ہراساں کرنے پر نکالا گیا،آٹا چینی چور عمران مافیا کو بچانے کے لئے ہر روز جھوٹے بیان دیتے ہیں،جھوٹے ترجمان قوم کو جواب دیں کہ 53 روپے سے 90 روپے چینی کے ڈاکے کا پیسہ کس کس کی جیب میں گیا۔

انہوںنے کہاکہ جھوٹے ترجمان تحقیقات اس بات کی کرائیں کہ زمان پارک کا گھر عمران خان نے کس کے پیسے سے بنایا ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی بونے نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا نام لے کر اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قوم کورونا سے مر رہی ہے اور سیاسی بھانڈوں کی جوڑی ہر روز تماشا لگاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری کو عمران خان منہ نہیں لگاتا، اس لیے ہر روز بیان دے کر انتظار کرتا ہے کہ شاید بلا لے۔