شوگر اسکینڈل میں ملو ث افرد نے غر یب عوام کی جیبوں پر تین سو ارب کا ڈاکہ ڈالا،میاں محمد اسلم

سبسڈی کا فیصلہ کرنے والوں کو پتہ چل گیا ہے اب رپورٹ پر عملدرآمد حکومت کے لیے چیلنج ہے، بیان

پیر 1 جون 2020 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ شوگر اسکینڈل میں ملو ث افرد نے غر یب عوام کی جیبوں پر تین سو ارب کا ڈاکہ ڈالاہے ، آٹا ، چینی سکینڈل رپورٹ میں ہو شربا حقائق منظر عام پر آئے ہیں،پورٹ کے مطابق اب حکومت کے لیے چیلنج ہے کہ عمل کرے اور سپریم کورٹ آف پاکستان سبسڈی دینے کے حکم پر وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے کردارکا تعین کرے ،حیر ت کی بات ہے کہ غریبوں کے نام پردی گئی سبسڈی میں غریبوں کو ہی لوٹا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی سولہ کے دورے کے موقع پر تعزیتی پرو گرامات میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔میاں محمد اسلم نے کہانیب کو پاکستانی عوان کی جیبوں پرپڑنے والا تین سوارب کا ڈاکہ کیوں نظر نہیں آتا رپورٹ میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو محفوظ کر کے ساری رپورٹ کو متنازع بنا دیا گیا ہے، میاں محمد اسلم نے کہاسبسڈی کا فیصلہ کرنے والوں کو پتہ چل گیا ہے اب رپورٹ پر عملدرآمد حکومت کے لیے چیلنج ہے کہ قومی خزانہ اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا لائسنس دینے والے ابھی تک کیوں محفوظ ہیں،انھوں نے کہاناجائزسبسڈی دینے اور لینے والے دونوں قومی مجرم ہیں۔