سکھر، تھانہ راؤ شفیع اللہ کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،شہریوں میں خوف وہراس

پیر 1 جون 2020 18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) تھانہ راؤ شفیع اللہ کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،شہریوں میں خوف وہراس کی فضاء برقرار ،ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ رائو شفیع اللہ ( بی سیکشن ) کی حدود کے مختلف علاقوں کو نامعلوم چوروں اور جرائم پیشہ افراد نے اپنا مسکن بنالیا ہے چوری کی بڑھتی ہوئی واردتیں ہونے پر علاقہ مکینوں میں شدید و خوف و ہراس پھیل گیا ہے گذشتہ روز نامعلوم چور سکھر کے تھانہ بی سیکشن(راؤ شفیع) سکھر کی حدود نزد برکاتی مسجد ایوب گیٹ روڑ سکھر سے بنام عمران جمالی کے گھر سے نامعلوم چور تقریباً دس ھزار روپے نقد رقم چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ کچھ دن قبل نامعلوم چور بولان ہوٹل سومر شاہ بخاری محلہ کے مکین ذوالفقار علی سومرو کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے جبکہ محلے میں کھڑے ہوئے دانش نامی نوجوان سے اسلحے کے زور پر نامعلوم مسلح افراد موبائل فون اور نقدی لوٹ کرباآسانی فرار ہو گئے ، ایک ماہ قبل بھی سومر شاہ بخاری محلہ سے نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے تھے تھانہ راؤ شفیع اللہ کے مختلف علاقوں میں چوری کی بڑھتی ہوئی واردتوں پر شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں اور دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر تھانہ را? شفیع اللہ ( بی سیکشن ) پولیس کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے علاقے میں پولیس گشت میں اضافہ کر کے مکینوں کو تحفظ فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔