ٹرین آپریشن بحالی کے بعدسکھر ریلوے پولیس ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کیلئے متحرک ہو گئی

پیر 1 جون 2020 18:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) ٹرین آپریشن بحالی کے بعدسکھر ریلوے پولیس ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کیلئے متحرک ہو گئی ، سکھرڈویژن کے تمام ریلوئے تھانہ اسٹیشن انچارج و عملے کو سخت ہدایات جاری ، مسافروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائینگے ، ایس پی ریلوئے سکھر نیاز احمد ، تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوئے کی جانب سے ٹرین آپریشن کی بحالی کے بعد مسافر وں کو کرونا وائرس سے بچائو اور پھیلائو کو روکنے کیلئے محکمہ ریلوئے کی جانب سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات ( ایس او پیز ) پر عملدر آمد کرانے کیلئے سکھر ریلوئے پولیس متحرک ہو گئی ہے اس سلسلے میں آئی جی ریلوئے پولیس کی خصوصی ہدایات پر ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن نیاز احمد نے ریلوئے اسٹیشنوں پر ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور سکھر ڈویژن کے تمام ریلوئے اسٹیشن کے انچارجز اور ریلوئے اسٹیشنوں پر تعینات اہلکاروں کو سختی سے ہدایات دی کہ وہ مسافر حضرات کی زندگیوں کو محفوظ بناتے ہوئے حکومتی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کرایا جائے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکتے ہوئے مسافروں کو حفاظتی سفر فراہم ہو سکے ، ترجمان ریلوئے پولیس سکھر کے مطابق ایس پی ریلوئے سکھر ڈویژن نیاز احمد نے تمام ریلوئے اسٹیشنوں ، پلٹ فارم، بکنگ آفیس ، دفاتر و دیگر دفتری امور سمیت ریلوئے املاک کے اطراف میں تعینات اہلکاروں کو ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنانے اوراہلکاروں کو بھی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی ہے دوسری جانب ریلوئے پولیس کی جانب سے ایس او پیز کے تحت مسافروں کو خدمات فراہم کرنے پر ریلوئے پولیس سکھر ڈویژن کیساتھ مسافروں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدا م قرار دیا ہے ۔