جیکب آباد میں منافع خوری عروج پر،بکرے کاگوشت 1000روپے اور مرغی کا گوشت360روپے کلو فروخت ہونے لگا

پیر 1 جون 2020 19:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) جیکب آباد میں منافع خوری عروج پر،بکرے کاگوشت 1000روپے اور مرغی کا گوشت360روپے کلو فروخت ہونے لگا،شہری پریشان انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سے عوام لٹنے لگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے منافع خوری عروج پر پہنچ گئی ہے دوکاندار من مانی کرکے عوام کو دیدہ دلیری سے لوٹ ما کررہے ہیں جیکب آباد میں بکرے کا گوشت 1000روپے کلو اور مرغی کو گوشت 360روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے دوکانداروں کی منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدمات نہیں کئے گئے لاک ڈائون کی ماری عوام مہنگائی سے بھی پریشا ن ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ،شہری اشفاق احمد ،محرم علی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ افسران اپنے ٹھنڈے کمروں سے نکلنے کو تیار نہیں کورونا کے باعث انہیں ڈیوٹی نہ کرنے کا بہانہ مل گیا ہے دوکانداروں کی اس لوٹمار کو کون روکے گا کیا یہ ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں ہے کمشنر لاڑکانہ اسکا نوٹس لیں ۔