جے یوآئی کی جانب سے صحافی ذوالفقار مندرانی کے قتل اور دیگر صحافیوں سے ہونے والی زیادتیوں کے خلاف مظاہرہ اور دھرنا

پیر 1 جون 2020 19:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) جے یوآئی کی جانب سے صحافی ذوالفقار مندرانی کے قتل اور دیگر صحافیوں سے ہونے والی زیادتیوں کے خلاف مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی جانب سے دوداپور کے صحافی ذوالفقار مندرانی کے قتل کے خلاف ایک احتجاجی جلوس ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،مولانا عبدالجبار رند،حاجی محمد عباس بلوچ، گلشیر بروھی اوردیگر کی قیادت میں مدرسہ تعلیم القرآن جیکب آباد سے نکالا گیا، مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ہالیجوی چوک پر دھرنا دیا اور صحافیوں سے زیادتیوں کے خلاف نعرے لگائے ، اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی کاقتل صحافت کا قتل ہے اور صحافیوں کے آواز کو دبانے کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ صحافی کے تمام قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے اور صحافیوں کے چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار، سامان واپس اور ملزمان کو قانون کے حوالے کیا جائے ورنہ احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔