لاک ڈاؤن کے بعد ملکہ برطانیہ پہلی بار منظرِ عام پرآگئیں،

گھڑ سواری کرتے ہوئے تصویر جاری

پیر 1 جون 2020 19:08

لندن ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد ملکہ برطانیہ پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ تصویر میں وہ گھوڑے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ 94 سالہ ملکہ 14 سالہ گھوڑے بالمورل فرن پر سوار تھیں۔کہا جاتا ہے کہ ملکہ کی پسندیدہ شاہی رہائشوں میں سے ایک ونڈسر ہے۔

وہ روزانہ ونڈسر کے میدان میں گھڑ سواری کرتی ہیں۔ ملکہ یہاں اپنے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرگ جن کی عمر 98 برس ہے اور سٹاف کے کچھ ممبران کے ساتھ مقیم ہیں۔ عوامی سطح پر ملکہ برطانیہ کی آخری تصویر 19 مارچ کو بکنگہم پیلس سے برک شائر والے گھر میں جاتے ہوئے لی گئی تھی۔ ان کے دو پالتو کتّوں جن کے نام کینڈی اور ولکن ہے کو ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا تھے۔

(جاری ہے)

اپنے جانے کے طے شدہ شیڈیول سے ایک دن پہلے ملکہ برطانیہ کو اپنی سرکاری ذمہ داریاں ادا کرنا تھیں تاہم پھر انھوں نے وزیراعظم اور سامعین کے ساتھ ہونے والی ہفتہ وار براہ راست ملاقات کو ٹیلی فون کے ذریعے سرانجام دیا۔ شوخ و رنگین سکارف لیے ہوئے ملکہ برطانیہ نے جیکٹ پہن رکھی ہے ساتھ میں سفید دستانے پہنے ہوئے ہیں۔ ملکہ کی نئی تصویر پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے ہفتے کے اختتام پر گھڑ سواری کے دوران لی گئی۔