کراچی چیمبر کی ممبرشپ تجدید کی آخری تاریخ میں15 جون2020تک توسیع،ترجمان

پیر 1 جون 2020 20:00

کراچی چیمبر کی ممبرشپ تجدید کی آخری تاریخ میں15 جون2020تک توسیع،ترجمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے ترجمان نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈی جی ٹی او) کے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے کے سی سی آئی کی ممبرشپ کی تجدید کی آخری تاریخ 15 جون 2020تک بڑھا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کے سی سی آئی نے اپنے تمام ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیی15 جون 2020 تک اپنی ممبرشپ کی تجدید کروالیںکیونکہ ڈی جی ٹی او نے واضع طور پر کہا کہ آخری تاریخ میں مزیدکوئی بھی توسیع نہیں کی جائے گی ۔ممبران اپنی ممبرشپ کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر کے ممبر شپ ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کر سکتے ہیں جبکہ ممبران کو ممبرشپ تجدید کی فیس آن لائن جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے وہ حبیب میٹروپولیٹن بینک کی کسی بھی برانچ میں کے سی سی آئی کے اکاؤنٹ نمبر6-11-12-20311-714-206195 میں آن لائن فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ انکم ٹیکس وسیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے ثبوت(اگر قابل اطلاق ہو) کے ہمراہ فیس ادائیگی کی رسید کی اسکین کاپیاں [email protected] یا[email protected] پرلازمی طور پرای میل کی جائیں۔