انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان اکتوبر ،نومبر میں شیڈول رگبی لیگ ایشزسیریز منسوخ

پیر 1 جون 2020 20:00

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان اکتوبر ،نومبر میں شیڈول رگبی لیگ ایشزسیریز ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان اکتوبر ،نومبر میں شیڈول رگبی لیگ ایشزسیریز منسوخ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مقابلے ایشزسیریز کے مقابلے بولٹن،لیڈز اور لندن میں شیڈول تھے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ سیریز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو عالمی سفر میں درپیش رکاوٹوں کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کی طرح رگبی لیگ کو بھی ایشز سیریز کا نام دیاگیاہے۔