سری لنکن کرکٹرز کاحفاظتی تدابیر کے ساتھ تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

پیر 1 جون 2020 20:00

سری لنکن کرکٹرز کاحفاظتی تدابیر کے ساتھ تربیتی کیمپ شروع ہوگیا
کولِمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) سری لنکن کرکٹرز کا ڈبلیو ایچ او کی جانب سے مرتب کردہ حفاظتی تدابیر کے ساتھ تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 12روزہ تربیتی کیمپ کے ابتدائی سیشن میں کرکٹرز کو ڈاکٹروں کی ٹیم نے کورونا سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ تربیتی کیمپ کے طریق کار سے آگاہ کیا۔ ابتدائی سیشن میں تمام کرکٹرز ماسک لگا کر اور سماجی فاصلے کے ساتھ بیٹھے ۔بتایا گیا ہے کہ کرکٹرز آج منگل سے گرائونڈ میں اپنی تربیت کا آغاز کریں گے ۔آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول سیریز کی تیاریوں کے لیے کیمپ میں زیادہ تر بالرز شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :