لاہور چیمبر کے مطالبے پر تجدید رکنیت کیلئے مزید پندرہ یوم کی توسیع

پیر 1 جون 2020 20:28

لاہور چیمبر کے مطالبے پر تجدید رکنیت کیلئے مزید پندرہ یوم کی توسیع
لاہور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پر ممبران کیلئے تجدید رکنیت کی تاریخ میں مزید پندرہ یوم کی توسیع کردی گئی ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے لاہور چیمبر کا مطالبہ تسلیم کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشنز شازیہ اکرم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطالبے پر تجدید رکنیت کے وقت میں دو مرتبہ توسیع ممبران کیلئے بہت بڑا ریلیف اور شازیہ اکرم کے کاروبار دوست رویے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کی وجہ سے پیداشدہ صورتحال کی وجہ سے لاہور چیمبر کے ممبران بھی متاثر ہوئے ، اب وہ آسانی سے اپنی رکنیت کی تجدید کرواسکیں گے۔