کورونا مریضوں کے سوا تمام افسران و اہلکار دفتر آئیں، چیئر مین نیب کا حکم

پیر 1 جون 2020 20:34

کورونا مریضوں کے سوا تمام افسران و اہلکار دفتر آئیں، چیئر مین نیب ..
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حکم دیا ہے کہ کورونا مریضوں کے سوا تمام افسران و اہلکار دفتر آئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو کورونا وائرس معاملے پر چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا ۔ چیئر مین نیب نے حکم دیا کہ کورونا مریضوں کے سوا تمام افسران و اہلکار دفتر آئیں۔چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایک صفحے پر مشتمل ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ،دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دن 3 بجے تک ہوں گے، نیب حکام کو یہ ہدایات یکم جون سے پندرہ جون تک کیلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :