Live Updates

کورونا سے ہلاکتوں اور اسکے تدارک کی بجائے حکومت کی دلچسپی اور معاملات پر ہیں‘مریم نواز

حکومت کورونا کی کارکردگی سے جان چھڑانے کے لیے نواز شریف پر تنقید کر رہی ہیں‘نائب صدر (ن) لیگ

پیر 1 جون 2020 21:22

کورونا سے ہلاکتوں اور اسکے تدارک کی بجائے حکومت کی دلچسپی اور معاملات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کورونا سے ہلاکتوں اور اسکے تدارک کی بجائے اس حکومت کی دلچسپی اور معاملات پر ہیں ،نااہل حکومت غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے کہاکہ حکومت کو اس وبا سے نمٹنے کی بجائے نواز شریف کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک کے لیے گھر سے نکلے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کورونا کی کارکردگی سے جان چھڑانے کے لیے نواز شریف پر تنقید کر رہی ہیں ۔اس وقت تنقید ظاہر کرتی ہے کہ انکی ترجیحات عوام کی خدمت نہیں کچھ اور ہے۔عوام کی خدمت کریں یا پھر کسی اور کو کرنے دین۔ مریم نواز نے لاہور میں کورونا کے چھ لاکھ مریضوں کی تعداد کی پیشگوئی کی خبر کو ٹویٹ بھی کیا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات