موجودہ حالات کے تناظر میں بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترجیحات کا تعین کیا جائے گا‘عثمان بزدار

کورونا کے باعث شعبہ صحت کیلئے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں گے، عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے‘وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 1 جون 2020 21:38

موجودہ حالات کے تناظر میں بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترجیحات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال2020-21 کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کو حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ترجیحات کا تعین کیا جائے گا-کورونا وباء کے باعث شعبہ صحت کے لئے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں گی- تعلیم،انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ، پینے کے صاف پانی او رسماجی شعبوں کی ترقی کو ترجیح دیں گی-پوری کوشش ہے کہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائی-وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجٹ میں عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور بجٹ میں اعدادوشمار کی جادوگری کی بجائے حقیقی صورتحال رکھی جائی-صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے منفرد انداز میں نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں-وزیراعلیٰ نے کورونا وبا کے باعث محکموں کو غیرضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں کفایت شعاری، بچت اور فنانشل ڈسپلن پر پورا فوکس ہونا چاہیی-پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ منصوبوں کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہی- سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پراجیکٹس پر توجہ دی جائی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میںآئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21 ء کا جائزہ لیا گیااور آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا-چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21 ء کے بارے میں بریفنگ دی-سیکرٹری خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی-صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری خزانہ ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-