وزیراعلی عثمان بزدارکا مارکیٹوںاور بازاروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

سب کو احتیاط اورذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، تاجر برادری بھی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرے‘عثمان بزدار

پیر 1 جون 2020 21:38

وزیراعلی عثمان بزدارکا مارکیٹوںاور بازاروں میں ایس او پیز پر سختی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مارکیٹوںاور بازاروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ ایس اوپیزپر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کی جائی-کورونا وباء کا پھیلائوروکنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد بے حد ضروری ہی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں-اپنے او راپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد شہریوں کے مفاد میں ہی-انہوںنے کہاکہ روز گار جاری رکھنا بھی ضروری ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی- سب کو احتیاط اورذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا- تاجر برادری بھی جاری کردہ ہدایات پر عمل کری-انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ علاج و معالجے کے لئے اقدامات پر کاربند ہی- سماجی فاصلے قائم رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے۔

(جاری ہے)

عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کاروبار کی اجازت دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کا پھیلائو روکنے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے - عوام کو مزید ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا- جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گی-