Live Updates

حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات میں ریلیف فراہم کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے‘اعجا زچوہدری

عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ، کورونا وائرس سے بچائو کے لئے حکومت نے بہترین مثالی اقدامات اٹھائے ہیں

پیر 1 جون 2020 21:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات میں ریلیف فراہم کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے ،وزیراعظم عمران خان غریب عوام کا درد رکھتے ہیں، سائوتھ ایشیا ممالک میں سب سے کم ترین پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں، ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے صرف عوام کا خون چوسا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے ، وزیراعظم اور ان کی ٹیم پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی لانے پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مریم نوازاور شہبازشریف جھوٹ بولنے کی بجائے نوازشریف کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کریں، نوازشریف لندن علاج کی بجائے سیر سپاٹوںمیں مصروف ہیں، شریف خاندان نے ہمیشہ پاکستانی قوم کو دھوکا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ عوام کورونا وائرس سے بچائو کے لئے سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو، حکومت اور عوام مل کر ہی کورونا کی جنگ جیت سکتی ہے ، عوام سماجی فاصلوں کو برقرار رکھے، لاہور میںبڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد روزبروز اضافہ تشویشناک صورتحال کا سامناہے ، عوام حکومت کے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے ، ماسک ، سینٹائزر سمیت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے ۔

انہوںنے کہاکہ عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ، کورونا وائرس سے بچائو کے لئے حکومت نے بہترین مثالی اقدامات اٹھائے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات