Live Updates

بھارت تشدد سے کشمیروں کی آواز نہیں دبا سکتا ، عرفان عباسی

پیر 1 جون 2020 22:00

لاہور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکز ی کشمیری رہنما ء عرفان عباسی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو 300سے زائد دن ہوچکے ہیں مگر ابھی تک اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیا ر کررکھی ہے جو کہ انتہائی افسوناک ہے ،بھارت تشدد سے کشمیروں کی آواز نہیں دبا سکتا ، مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

اپنے ایک بیا ن میںانہوںنے کہاکہ کشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکلتے ہیں اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہیں،وادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں،وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے، وادی میں ادویات اور خوراک کی شدید قلت برقرار ہے،سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے ، قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتا ہے ، بھارت کی قابض فوج کی طرف سے کشمیریوں کی بہیمانہ قتل و غارت گری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات