شہریوں کی وطن واپسی کیلئے حکومت نے سعودی ایئرلائن کی 5 خصوصی پروازوں کو لینڈگ کی اجازت دیدی

غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 3جون کو ریاض سی200سیزائدپاکستانیوں کولے کر کراچی پہنچے گی ، اسی دن ریاض سی200سے زائدمسافر پشاور پہنچیں گے

پیر 1 جون 2020 22:01

شہریوں کی وطن واپسی کیلئے حکومت نے سعودی ایئرلائن کی 5 خصوصی پروازوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے حکومت نے سعودی ایئرلائن کی 5 خصوصی پروازوں کو لینڈگ کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دنیا کے دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، بیرون ممالک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے غیرملکی ایئرلائنز کو خصوصی اجازت دی جارہی ہیں۔

اسی سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی ایئرلائن کی5خصوصی پروازوں کولینڈ کرنیکی اجازت دے دی ہے، خصوصی پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں پاکستانیوں کو لے کر پہنچیں گی۔سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے غیرملکی ایئرلائن کو لینڈنگ کا باضابطہ اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 3جون کو ریاض سی200سیزائدپاکستانیوں کولے کر کراچی پہنچے گی جب کہ 3جون کوریاض سی200سے زائدمسافر پشاور پہنچیں گے۔

اسی طرح 4جون کوجدہ سی200سیزائدپاکستانی اسلام آبادپہنچیں گے، 5جون کوریاض سے ڈھائی سو مسافر کراچی پہنچیں گے، 9جون کوجدہ سی200سے زائدہم وطنوں کو لے کرخصوصی پرواز لاہورپہنچے گی۔آنیوالے جہازوں کے عملے کوایئرپورٹ پراترنے کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام طیاریخالی سعودی عرب روانہ ہوں گے۔