فیصل آباد:سابق ایم این اے مہر عبدالرشید رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

پیر 1 جون 2020 22:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، ممبر فیڈرل کونسل سابق ایم این اے مہر عبدالرشید رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (انالله وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی عمر 80 سال تھی، وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تھے اور انہیں پارٹی کے قیام کے وقت ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر ہونیوالے کنونشن میں شرکت کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

(جاری ہے)

ان کے گھر ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے ایک زائد مرتبہ تشریف لا کر قیام کیا اور ایک دور میں ان کا گھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز تھا۔ نمازجنازہ کی ادائیگی کے لیے مرحوم کا جسد خاکی ان کی رہائشگاہ حسیب شہید کالونی سے اٹھایا جائیگا اور نمازجنازہ جامعہ اسلامیہ امدادیہ ستیانہ روڈ میں ادا کی گئی جس میں ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اشکبار آنکھوں سے سپردخاک کر دیا گیا۔ ’ ادارہ نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔