وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا ساتواں سینڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد

حکومت کوروناوائرس کی وباء پرقابوپانے اورمریضوں کے علاج کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے،سینڈیکیٹ اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلوں پر سو فیصد عملدرآمد ہونا چاہیی: ڈاکٹریاسمین راشد

پیر 1 جون 2020 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن لاہور میں ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا ساتواں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔ اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل اورویڈیولنک کے ذریعے وائس چانسلرراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعمر ودیگرسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔

وائس چانسلر آرایم یوپروفیسرڈاکٹرعمرنے صوبائی وزیرصحت کوساتویں سینڈیکیٹ اجلاس کے مندرجات پیش کئے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے سینڈیکیٹ اجلاس میں فیصلوں پرعملدرآمدکی تفصیلات مانگ لیں۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کوڈگری جاری کرنے کیلئے مشروط منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ سے 2009 سے لے کر 2017 تک اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں بے نظیرٹیچنگ ہسپتال کے جنریٹرکی مرمت کی منظوری دے دی گئی اور اجلاس میں بوائلرانجینئرکے اگلے کنٹریکٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے سینڈیکیٹ اجلاس میں گریڈایک سے پندرہ تک کے ملازمین کے کنٹریکٹ ایکسٹینشن کی منظوری کے علاوہ سب انجینئر، جونیئرکلرک اورنائب قاصد کی اپ گریڈیشن قوانین کے مطابق کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

صوبائی وزیرصحت نے وائس چانسلرراولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعمر اورمنسلک ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کوکورونا وائرس کے مریضوں کی دن رات خدمت کرنے پرسراہا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ سینڈیکیٹ اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلوں پرسوفیصدعملدرآمدہوناچاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کوروناوائرس کی وباء پرقابوپانے اورمریضوں کے علاج کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔