حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی خدمات تاریخ اسلام کا سنہرہ روشن باب ہیں، مولانا مفتی محمد وزیر

oاسلام سے قبل بھی شراب نوشی ،زنا، بت پرستی اور شرکیہ نظریات سے مبرا و منزہ رہے سیرت و کردار میں سنتِ نبوی ﷺ کا غلبہ خلیفہ اول کے عشقِ رسول ﷺ کو اجاگر کرتا ہے، صدر جماعت اہلسنت پاکستان

پیر 1 جون 2020 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر مفتی اعظم بلوچستان شیخ الدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمد وزیر القادری دامت برکاتہ العالیہ نے کہاہے کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی خدمات تاریخ اسلام کا سنہرہ روشن باب ہیںسفر و حضر ،جنگ و امن،مکہ و مدینہ اور غار و مزار میں معیت رسول ﷺ کی سعادت آپ رضی اللہ عنہ ہی کے حصہ میںآئی اسلام کے پہلے خطیب حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنا جان و مال حکم رسول ﷺ پر نچھاور کر کے قومِ مسلم کو ایثار و قربانی کا درس دیاانہوں نے کہاکہ اسلام سے قبل بھی شراب نوشی ،زنا، بت پرستی اور شرکیہ نظریات سے مبرا و منزہ رہے سیرت و کردار میں سنتِ نبوی ﷺ کا غلبہ خلیفہ اول کے عشقِ رسول ﷺ کو اجاگر کرتا ہے سفر و حضر میں خدمتِ رسول ﷺ کر کے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام صحابہ رضی اللہ عنہم سے منفرد مقام پاگئے رحمت دو عالم ﷺ نے آپکو دنیا میں جنت کی بشارت سب سے پہلے عطا فرمائی انہوں نے مزیدکہاکہ اسلام میں اول ،مدحت رسولﷺ میں اول، نیکی میں اول، تحفظ حدود اللہ میں اول حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ خلافت و امامت میں بھی اول ہی رہے حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے مسیلمہ کذاب جیسے جھوٹی نبوت کے دعویدار سے جہاد کر کے قصر ختم نبوت کو محفوظ بنایا وصالِ مصطفیٰ ﷺ کے بعد منصب خلافت پر فائز ہو کر اس والہانہ انداز سے دفاع اسلام فرمایا کہ تاقیامت ملتِ اسلامیہ اپنے محسن حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی احسان مند رہے گی انکاکہناتھاکہ مانعین زکوٰة سے جہاد کر کے انہیں راہِ راست پہ لانا خلیفہ ٴ اول کے کمال اسلام دوستی کا ثبوت ہے خلافتِ راشدہ کا نظام دنیا میں ایک ماڈل نظام ہے حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی پیروی ہی ملک و ملت کی فلاح کی ضامن ہے ۔