بلوچستان کے ٹرانسپو رٹرزکا ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس

اب وقت آگیاہے کہ بلوچستان میں پبلک بس ٹرانسپورٹ کا پہیہ فوری طور پرچلانے کیلئے عملی اقدامات اٹھایا جائے گا، متفقہ اعلان

پیر 1 جون 2020 22:22

تفتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) بلوچستان کے ٹرانسپو رٹرزکا ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس صدرمشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹر زحاجی جمعہ خان بادینی کے زیرصدارت میں منعقد ہوارخشان ڈویژن کے تمام روٹس کیٹرانسپورٹرز کے نمائندونے متفقہ اعلان کیاکہ اب وقت آگیاہے کہ بلوچستان میں پبلک بس ٹرانسپورٹ کا پہیہ فوری طور پرچلانے کیلئے عملی اقدامات اٹھایا جائے گا کیونکہ وفاقی حکومت نے پہلے سے ریلوے اور ہوائی جہازکے سفرکوشروع کرواکر واضع کردیا کہ سفر انسانی زندگی کا بنیادی حق ہے اوران اداروں کو مذیدمفلوج نہیں رکھا جاسکتا ہیں لہذااس بنیادی حق سے بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کے عوام کو کیونکہ مزید محروم رکھا جائے بلوچستان جیسے پسماندہ صوبہ کے تمام انسانی بنیادی ضروری سہولیات صحت وغیرہ کی تھوڑے بہت مراکز صرف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہی میسر ہیں یہاں کے عوام نے خصوصا بس ٹرانسپورٹرزنے اب تک کی لاک ڈائون پر مکمل عملدرآمدکیاکسی سرکاری رٹ کو چیلنج نہیں کیا لہذااب صوبائی حکومت کے اختیاردار بلوچستان کے غریب متوسط طبقے اوربس ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ تین ماہ سے بند ٹرانسپورٹروں کیاوپرلاگو قسطوں سے متعلق نقصانات کے ازالہ کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی اور ازالہ کیلئے فوری ریلیف کااعلان کریں اوربس ٹرانسپورٹ کی صنعت سے وابستہ لیبرجوتین مہینہ سے بیروزگارتھے کیلئے خصوصی گرانٹ کااعلان کیاجائے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت اسکے اپنے کوپابندسمجھے، سیکرٹری پرویژنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کے صوبائی حکومت سے بلوچستان کے بس ٹرانسپورٹرز نمائندوں کا مشترکہ اجلاس فوری منعقد کروائیں ہم ایس او پیز کے قائل ہے حکمرانان وقت اپنی ذمہ داریاں پوری پوری ادا کریں خوش ‘اسلوبی سے مسائل کا حل سب کے مفادمیں ہے ہم تنقیدبرآئے تعمیرکے قائل ضرورہیں لیکن اس مشکل حالات میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کولا وارث نہیں چھوڑیں گے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرزاجتماعی مسائل کے حل کیلئے متحد ہیں،اجلاس سے عبدالمالک محمد حسنی غلام فاروق شاھوانی حاجی بشیراحمدبادینی غلام رسول عبدالقادر محمدحسنی غلام حیدر رئیسانی حاجی طاہر خان محمدحسنی نادر خان بادینی میراحمدسمالانی حاجی حفیظ اللہ بادینی حاجی حمید بڑیچ سردارمحمدصابر ریکی عبد الغفار بادینی اور حاجی اللہ بخش بادینی نیبرائیراست اور ٹیلیفونک خطاب کیا۔