پوری دنیامیں پیٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی

انتظامیہ نے ایک روز ایکشن لیا اس کے بعد مکمل خاموشی اختیار کرکے بے بس ہوگئی

پیر 1 جون 2020 22:30

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) پوری دنیامیں پیٹرول ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اس کے برعکس پاکستان نے بھی تیل کی قیمتوں کوکئی بار کم کردیا ہے جبکہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ابھی بھی پیٹرول 90روپے کا فروخت ہورہا ہے انتظامیہ نے ایک روز ایکشن لیا اس کے بعد مکمل خاموشی اختیار کرکے بے بس ہوگئی چمن کے عوامی حلقوں نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب دووقت کی روٹی کمانے پر مجبور ہوگئے ہیں بارڈر بند ہے لاک ڈاؤن کے باعث دکانیں بند کاروباری مراکزبند غریب عوام آخر کیا کریں مہنگائی سے غریب عوام کی چیخیں آسمان تک جا پہنچی شہر میں قصائیوںکا راج بھی برقرار گوشت کو انتہائی مہنگافروخت کرکے سرکاری نرخنامے کی دھجیا اُڑادی دوسرے دکانداروں نے بھی لاک ڈاؤن کا غلط فائدہ اُٹھاتے ہوئے مصنوعی قلت پیداکرلیا ہے انتظامیہ خواب خرگوش کی نیند سوئی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ چمن انتظامیہ شہر میںغریب شہریوں کیلئے انصاف لانے کیلئے بے بس ہوگئی ہیں ہر چیر دگنی قیمتوں میں فروخت ہورہی ہیں ماہ رمضان سے لیکر عید گزرنے کے بعد بھی کے بعد بھی مصنوعی قلت پیداکرنے والے دکانداسرگرم ہے روزانہ استعمال ہونے والے گھریلوں اشیاء خریدناغریب کے پہنچ سے بالا ہوگیا ہے چمن کے عوامی حلقوںنے حکومت بلوچستان اورچمن کے ضلعی انتظامیہ سے اپیل اور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں سرکاری نرخنامے کر برقراررکھنے کیلئے ایکشن لیا جائے مصنوعی قلت پیداکرنے والے گراں فروشوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ غریب عوام کو اس لاک ڈاؤن اور بے روزگاری میں فائدہ مل سکیں۔