ملازمین کے غم وخوشی میں شریک ہوکر اپنا ئیت کا احساس پروان چڑھتا ہے،سی بی اے

پیر 1 جون 2020 22:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) ملازمین کے غم وخوشی میں شریک ہوکر انکی حوصلہ افزائی اور اپنا ئیت کا احساس پروان چڑھتا ہے۔ادارہ اگر جسم ہے تو ملازمین اسکی روح اور یونین دل ودماغ کی مانند ہے اسی مضبوط رشتے نے ہم سب کو ایک مضبوط مالا کی شکل میں جوڑا ہوا ہے اگر اس مالا میں سے کوئی پھول ٹوٹ کر گرتا ہے تو یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسکو نہ صرف سمیٹیں بلکہ اپنے پئیں اسکے غم وخوشی میں شرکت کرکے مزدور مزدور بھائی بھائی کا عملی ثبوت دیں ۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کے صوبائی چئیرمین اور مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے جھڈو ،نوکوٹ ،ڈگری اور میرپورخاص میں مرحوم ملازمین حاجی حسن کے کے،محمد احسان کے کے LM-I، کے اہل خانہ سے تعزیت اور میرپورخاص میں معروف سماجی رہنما راجا عبدالحق ملک سے ملاقات پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان ،اعظم خان،محمد حنیف خان،ریحان اقبال قائمخانی،رائو سعید احمد اور عبدالوحید پٹھان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ یونین کے مقامی رہنما وعہدیداران میرحسن قائمخانی،مسلم قائمخانی،سکندرمہر،اقبال لودھی،شاہد کاظمی،SDOفلک احمد ،امیرعلی،مدد علی،محمد ارشد ،بابو سعید ،حاجی صفدر قائمخانی،محمد اقبال قائمخانی،احسان سکندر،محمد ایوب کے کے ،سعید بھائی،رام چند،محمد کاشف قائمخانی،فیصل جت،نند لعل،محمد علی ،عاشق علی،عبدالغفار،اصغر علی قائمخانی،وسیم ،محمد جاوید ،منظور علی،فرمان علی، ارشد علی ، حبیب ،دانش عباس،فتح شاہ،شہزاد ،شاکر ،آصف ،عتیق الرحمن عباسی،محمد صدیق ،محمد علی قائمخانی بھی موجود تھے۔

عبداللطیف نظامانی نے اس موقع پر مزید کہا کہ آج کا دورہ خالصتاً تعزیتی دورہ ہے جس کا بنیادی مقصد مرحوم ملازمین کے اہل خانہ سے عید کے موقع پر انکے پیاروں کے انتقال پر تعزیتی کرنا اور انکے دکھ کو بانٹنا ہے آج یہ لوگ اس دنیا میں نہیں لیکن زندگی کا بیشتر حصہ ہمارے ساتھ گزارا ہے انکی باتیں ،یادیں اور محبت کی شمعین جلتی رہینگی دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحومین کے درجات کو بلند اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور جو اہل خانہ غم وگسار ہیں اللہ انکو بھی صبروجمیل پر صبر عظیم عطا فرمائی(آمین)وریں اثناء میرپورخاص میں ملک برادری کے مقامی بلڈرز شہر کی نمایاں سماجی شخصیت راجہ عبدالحق ملک سے بھی انکی خصوصی دعوت پر ملاقات کی جس میں سماجی حوالے سے خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی اس موقع پر حیدرآباد سے آئے صوبائی رہنمائوں اور میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے عہدیداران بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :