ریلوے آپریشن بحالی کے بعدسکھر ریلوے پولیس ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کے لئے متحرک ہو گئی

پیر 1 جون 2020 22:57

سکھر۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ریلوے آپریشن بحالی کے بعد محکمہ ریلوے کی جانب سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات (ایس او پیز) پر عملدر آمد کرانے کیلئے سکھر ریلوے پولیس متحرک ہو گئی ہے اس سلسلے میں آئی جی ریلوے پولیس کی خصوصی ہدایات پر ایس پی ریلوے سکھر ڈویژن نیاز احمد نے ریلوے اسٹیشنوں پر ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور سکھر ڈویژن کے تمام ریلوئے اسٹیشن کے انچارجز اور ریلوئے اسٹیشنوں پر تعینات اہلکاروں کو سختی سے ہدایات دی کہ وہ مسافر حضرات کی زندگیوں کو محفوظ بناتے ہوئے حکومتی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کرایا جائے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکتے ہوئے مسافروں کو حفاظتی سفر فراہم ہو سکے، ترجمان ریلوئے پولیس سکھر کے مطابق ایس پی ریلوے سکھر ڈویژن نیاز احمد نے تمام ریلوے اسٹیشنوں، پلٹ فارم، بکنگ آفیس، دفاتر و دیگر دفتری امور سمیت ریلوے املاک کے اطراف میں تعینات اہلکاروں کو ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنانے اوراہلکاروں کو بھی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی ہے دوسری جانب ریلوے پولیس کی جانب سے ایس او پیز کے تحت مسافروں کو خدمات فراہم کرنے پر ریلوے پولیس سکھر ڈویژن کیساتھ مسافروں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے خوش آئند اقدا م قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :